ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:رکن اسمبلی یو ٹی قادر کی جان کو ہوسکتا ہے خطرہ۔ انٹلی جنس رپورٹ کی بنیاد پروزارت داخلہ نے کی سیکیوریٹی کی پیش کش

منگلورو:رکن اسمبلی یو ٹی قادر کی جان کو ہوسکتا ہے خطرہ۔ انٹلی جنس رپورٹ کی بنیاد پروزارت داخلہ نے کی سیکیوریٹی کی پیش کش

Mon, 25 Nov 2019 13:05:27    S.O. News Service

منگلورو25/نومبر (ایس او نیوز) میسورو میں تنویر سیٹھ پر جان لیو احملے کے بعد گرفتار کیے گئے فرحان پاشاہ سے تحقیقات کررہی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فرقہ پرست تنظیم نے تنویر سیٹھ سمیت بہت سے مسلم لیڈروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس میں الال کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر یوٹی قادر کا نام بھی شامل ہے۔یو ٹی قادر فی الحال ضمنی اسمبلی انتخابات کے پس منظر تشہیری مہم چلانے کے لئے میسورو کے دورے پر ہیں۔

 انٹلی جنس ایجنسی کی طرف سے رپورٹ ملنے پر وزیر داخلہ ایس آر بومائی نے یوٹی قادر سے فون پر رابطہ قائم کیا اور اپنے لئے پولیس کا محافظ دستہ حاصل کرنے کو کہا۔ اس کے علاوہ منگلورو پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے بھی پولیس تحفظ کرنے کی بات یو ٹی قادر کو بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ یوٹی قادر کی حفاظت کے لئے اضافی سیکیوریٹی کے لئے ایک پولیس انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر، تین پولیس کانسٹیبل اور ایک محافظ گاڑی فراہم کی جانے والی ہے۔لیکن مبینہ طور پر قادر نے اپنے لئے کسی محافظ دستے کی ضرورت نہ ہونے کی بات کہی ہے۔اس کے باوجود پولیس نے احتیاطی اقدامات شروع کردئے ہیں۔

خیال رہے کہ تنویر سیٹھ پر حملے کے بعد تحقیقات کررہی پولیس نے جو بیانات جاری کیے ہیں اس پس منظر میں ایک مسلم سیاسی پارٹی اور نوجوانوں کی تنظیم کے خلاف ماحول بنایا جانے لگا ہے اور مخصوص فرقہ پرست سیاسی پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے سیاسی پارٹی اور نوجوانوں تنظیم پر پابندی لگانے کے مطالبے کیے جارہے ہیں۔ پولیس دو دن پہلے بتایا تھا کہ تنویر سیٹھ پر حملہ کرنے والا فرحان پاشاہ اور اس کے ساتھی ہندولیڈروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے اور اس کی تربیت انہیں کیرالہ میں دی گئی ہے۔ ایک ہی وار میں گلاکاٹنے کی مہارت کے لئے اس شخص نے کتوں کے گلے پر وار کرنے کی مشق کی تھی۔پولیس نے فرحان پاشاہ سے ملی جانکاری کا حوالہ دیتے ہوئے میسورو کے کلیان گیری میں رہنے والے ایچ جی گری دھر نامی ہندو لیڈر کو سیکیوریٹی کے بطور ایک گن مین فراہم کیا تھا کیونکہ اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تنویر سیٹھ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے دوران ملی اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے فرحان پاشاہ کے علاوہ مزید پانچ افراد کواپنی تحویل میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیرالہ میں ہوئے بعض قاتلانہ حملوں اورمیسورو میں تنویر سیٹھ پر ہوئے حملے کے بہت سارے پہلوؤں میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔


Share: